Add Poetry

یہ بھی نہیں بیمار نہ تھے

Poet: آشفتہ چنگیزی By: Faizan, Karachi

یہ بھی نہیں بیمار نہ تھے
اتنے جنوں آثار نہ تھے

لوگوں کا کیا ذکر کریں
ہم بھی کم عیار نہ تھے

گھر میں اور بہت کچھ تھا
صرف در و دیوار نہ تھے

تیری خبر مل جاتی تھی
شہر میں جب اخبار نہ تھے

پہلے بھی سب بکتا تھا
خوابوں کے بازار نہ تھے

سب پر ہنسنا شیوہ تھا
جب تک خود اس پار نہ تھے

موت کی باتیں پیاری تھیں
مرنے کو تیار نہ تھے

Rate it:
Views: 1091
08 Apr, 2021
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets