Add Poetry

یہ سُر تو لگتے نہیں ہیں مجھے ٹھکانے کے

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

یہ سُر تو لگتے نہیں ہیں مجھے ٹھکانے کے
سنا رہے ہو مجھے گیت کس زمانے کے

مجھے تو ان کے روّیوں سے ایسا لگتا ہے
یہ اہلِ علم نہیں ، سانپ ہیں خزانے کے

تمہارے پاس سہی ، آزمائشوں کی کلید
ہمیں بھی آتے ہیں گُر ، تم کو آزمانے کے

کبھی شگفتہ دہن تھے سو اب بھی ہیں قدرے
پر عادی ہو سے گئے بارِ غم اٹھانے کے

خزاں رسیدہ درختوں میں نوحہ گر ہے ہوا
دن آگئے ہیں یقیناؐ چمن سے جانے کے

ستمگروں نے ہمیں مہلت دعا بھی نہ دی
ہمارے خواب تھے کچھ بستیاں بسانے کے

ہر ایک لقمہء تر پہ ہو شکر کا سجدہ
کہ قرض دار ہیں ہم ایک ایک دانے کے

Rate it:
Views: 283
21 Apr, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets