Add Poetry

یہ ووٹ امانت ہے لوگو

Poet: سُہیل احمد By: سُہیل احمد, Rawalpindi
Yeh Vote Amanat Hay

یہ ووٹ امانت ہے لوگو
اسے سوچ سمجھ کر لوٹاو
یہ قرض ہے تُم پر مٹی کا
یہ قرض تُمہیں لوٹانا ہے
آو یہ عہد کرو ملکر
تُمہیں ووٹ سے دیس بچانا ہے
اس بار الیکشن میں لوگو
ایسا رہبر لانا ہے
ہو اپنے وطن سے پیار جسے
اور گیت وفا کے گاتا ہو
جو پاک وطن کی حُرمت پر
بس واری، واری جاتا ہو
کِردار میں سب سے اعلی ہو
نہ جُھکنے، بِکنے والا ہو
جو اپنے وطن کے لوگوں کے
دُکھ درد سمجھنے والا ہو
جو دیس کی خاطر جیتا ہو
اور دیس کی خاطر مرتا ہو
یہ ووٹ امانت ہے لوگو
اسے سوچ سمجھ کر لوٹاو

Rate it:
Views: 1115
20 Mar, 2013
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets