Add Poetry

یہ کیسا دور ہے جس میں مٌرؤت ہے نہ الفت ہے

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, India

یہ کیسا دور ہے جس میں مٌرؤت ہے نہ الفت ہے
کبھی دل میں محبت تھی ابھی لب پر محبت ہے

کبھی ہمدردی ہوتی تھی ابھی خود غرضی ہوتی ہے
کبھی دل جیت لیتے تھے ابھی دل کی نہ وَقعت ہے

کبھی اخلاق اور کردار کو ہی اہمیت ہوتی
ابھی تو مال و زر سے ہی کسی کی بھی تو عزت ہے

کبھی خود بھوکے رہ جاتے پر اوروں کو کھلاتے تھے
ابھی تو اوروں کے دکھ درد میں نہ کوئی شرکت ہے

کبھی خود پیاسے رہ کر توڑ دیتے دم بھی تو اپنا
ابھی ایثار و ہمدردی کے جذبے کی تو نٌدرت ہے

کبھی حق کے لئے نہ رو رعایت ہو بھی سکتی تھی
ابھی تو حق و باطل میں نہ کچھ بھی تو تفاوُت ہے

کبھی اخلاص ہی ہر کام میں ہوتا اہم عنصر
یہ کنجی کامیابی کی اسی میں اثر رٍفعت ہے

Rate it:
Views: 313
10 Dec, 2022
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets