ہمیں اپنا وہ کہتے ہیں
اسی لئے تو
سجدوں میں بھی روتے ہیں
اور دعائوں میں اپنی
وہ کہتے ہیں
یارب بخش دے
میری امت کو
یارب بخش دے
میری امت کو
خٰیال ہے اُن کو
ہر گھڑی امت کا
دھیان ہے اُن کو
اپنی امت کا
لیکن
ہم اُن کو اپنا تو
کہتے ہیں
مگر
نہ وہ کرتے ہیں
جو وہ
کہتے ہیں
نہ رکتے ہیں
اُس سے
جس سے وہ
روکتے ہیں
یہ کیسی
اُن سے ہم کو
محبت ہے
کیونکہ
محبت جس سے
ہوجائےپھر
اُس کی ہر بات
دل میں اترتی ہے
اثر اپنا وہ رکھتی ہے
سر تسلیم خم ہوتا ہے
اُس کے اک
اشارے پر
یہ کیسی محبت ہیں
ہمیں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے
کہ
ان کا حکم
کوئی مانتے نہیں
اُن کی باتوں
کو جانتے نہیں
اپنوں کو
پہچانتے نہیں
یہ کیسی
اُن سے
محبت ہے؟