Add Poetry

یہ ہم جو ہجر میں‘ دیوار و در کو دیکھتے ہیں

Poet: MIRZA GHALIB By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI
Ye Hum Jo Hijr Mein Deewar o Dar Ko Dekhte Hain

یہ ہم جو ہجر میں‘ دیوار و در کو دیکھتے ہیں
کبھی صبا کو‘ کبھی نامہ بر کو دیکھتے ہیں

وہ آئے گھر میں ہمارے‘ خدا کی قدرت ہے!
کبھی ہم ان کو‘ کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں

نظر لگے نہ کہیں‘ اس کے دست و بازو کو
یہ لوگ کیوں میرے زخم جگر کو دیکھتے ہیں؟

تیرے جواہرِ طُرفِ کلہ کو کیا دیکھیں!
ہم اوجِ طالعِ لعل و گہر کو دیکھتے ہیں

Rate it:
Views: 1100
10 Aug, 2011
Related Tags on Mirza Ghalib Poetry
Load More Tags
More Mirza Ghalib Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets