Add Poetry

یہ ہے پاکستان

Poet: شاکرہ نندنی، پُرتگال By: Shakira Nandini, Oporto

یہ ہے پاکستان
پنجاب کے شیر جوانوں کا
غیرت مند بلوچ چٹانوں کا
سخت جان پٹھانوں کا
سندھی مہمان نوازوں کا
گلگت کے برف پوش دیوانوں کا
بہتا ہے سندھ یہاں
ملا کر پانچ دریائوں کی دھارا
ہم ایک ہیں، یہی ہے ہمارا نعرہ
کھیتوں کی ہریالی، پاک وطن کی پہچان
اُگاتے ہیں سونا مٹی سے، یہاں کے کسان
دل دھڑکتے ہیں فوجی جوانوں کے
بموں گولیوں کی دھُنوں پر
جو لُٹاتے ہیں تن من دھن
سبز ہلالی پرچم پر

Rate it:
Views: 1321
19 Mar, 2018
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets