میرے مولیٰ تو ہے یکتا

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, India

میرے مولیٰ تو ہے یکتا تو ہی معبود ہم سب کا
نہ کوئی تیرا ہی ہمسر تو ہی مقصود ہم سب کا

تو ہی اول تو ہی آخر تو ہی ظاہر تو ہی باطن
نہ کچھ تجھ سے چھپا ہے کوئی ظاہر یا کوئی باطن

جو تو پکڑے اسے کوئی جہاں میں نہ بچا سکتا
تو جس کو بھی بچا لے کوئی اس کو نہ مٹا سکتا

میرے مولیٰ ہمارا تو ہی ماوی ہے تو ہی ملجا
تیرے در کے بھکاری ہیں تو ہی داتا ہے ہم سب کا

بتا دے راہ ہم کو وہ ہی جو ہو اصل میں سیدھی
اسی پر چل کے پائیں گے ہی اپنی ہر مرادیں بھی

میرے مولیٰ تو ہم سب پر کرم اپنا ہی تو کردے
کوئی محروم نہ ہو فضل اپنا ہم پہ تو کردے

Rate it:
Views: 440
14 Jul, 2022
More Religious Poetry