Add Poetry

اجنبی دوستی

Poet: Bakhtiar Nasir By: Bakhtiar Nasir, Lahore

ادھر سے ادھر بس جاتے رہو
جیون کو یونہی تم بتاتے رہو

ہے دھندا پرانا ‘ ہے کون روکے
گوالو تم بس پانی ملاتے رہو

ہو بوندا باندی کہ دھوپ کڑی ہو
من چلو پتنگ اپنا تم اڑاتے رہو

ہے جوتیوں کا مارا ‘ بیہوش بیچارا
اسے تم لاکھ جوتیاں سنگھاتے رہو

چاہئیے ہمت “ اجنبی دوستی“ میں
کیوں پھر روز آنکھیں لڑاتے رہو

کزن کی موٹر پہ بلا لائیسنس پھرے
کاہے پھر یہ مکرر بتاتے رہو

یونیورسٹی کے ‘ سوشل ورک ‘ میں ہو پڑھتے
کیوں نہ پھر سوشل بن کر دکھاتے رہو

عوام سے سیدھا ہے کون یہاں پر
لیڈرو تم انہیں الو بناتے رہو

بچے پہ بلوغت یاں جلد آئے
اسے پھر تم گانے سکھاتے رہو

کام اتنا کریں ناصر جتنی ہو مرضی
تنخواہیں ہماری خوب بڑھاتے رہو

Rate it:
Views: 286
15 Sep, 2013
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets