Add Poetry

الفت محبوب

Poet: Muhammad Siddique prihar By: Muhammad Siddique prihar, Layyah

ذکرنبی صبح وشام کرتے ہیں
ہم فقط یہی کام کرتے ہیں
کتنی خوبصورت ہے یہ نماز
کبھی سجدہ، کبھی قیام کرتے ہیں
دیکھ کردشمن رسول بچپن میں
تلواریں دونوں بے نیام کرتے ہیں
محبت ہے جنہیں رسول کریم سے
محفل میلادکااہتمام کرتے ہیں
کرکے چرچے سرورکونین کے
دوراپنے دردوآلام کرتے ہیں
ابوبکروعلی کی الفت محبوب دیکھیے
گودمیں سرکارآرام کرتے ہیں
پہنچے عرش پررب نے فرمایا
میرے محبوب تمہیں سلام کرتے ہیں
مسجداقصیٰ میں انبیاء کہنے لگے
محبوب ہم تمہیں امام کرتے ہیں
جائیں گے جنت میں مدینے میں
جومدحت خیرالانام کرتے ہیں
نہیں رہتے جرائم اس دھرتی میں
نافذمصطفی کانظام کرتے ہیں
فرمان کبریاء ہے صدیقؔ قرآن میں
بلندمحبوب کامقام کرتے ہیں

Rate it:
Views: 518
15 May, 2019
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets