Add Poetry

“جاگ رے سندھی جاگ“

Poet: مدثر چوہدری By: مدثر چوہدری, London

جاگ رے سندھی جاگ
نا جعلی بھٹو کے پیچھے بھاگ

یہ بھٹو نہیں زرداری ہیں
یہ بازیگر اور مداری ہیں

نا پی پی کے محافظ ہیں نہ بی بی کے وارث ہیں
یہ مرتضی کے مجرم ہیں بینظیر کے قاتل ہیں

یہ سب ہیے انہیں کی مایا لاگ
جاگ رے سندھی جاگ
نا جعلی بھٹو کے پیچھے بھاگ

یہ آتے ہیں لوٹتے ہیں چلے جاتے ہیں
یہ پھر آئے ہیں لوٹیں گے پھر چلے جائیں گے

تم یونہی انہیں ووٹ دیتے رھوگے
پھر یونہی منہ لٹکائے روتے رھوگے

کیوں پڑے ھو صدیوں سے مانند ریت
تم سے تو زورآور ہیے سمندر کی جھاگ

جاگ رے سندھی جاگ
نا جعلی بھٹو کے پیچھے بھاگ

اب وقت ہیے باغی ہونے کا
اب وقت ہیے بدلہ لینے کا
اب وقت نہیں ہیے ڈرنے کا
اب وقت ہیے آگے بڑھنے کا
اب وقت ہیے وقت بدلنے کا

اب لگ چکا اس قوم کو تبدیلی کا جاگ
جاگ رے سندھی جاگ
نا جعلی بھٹو کے پیچھے بھاگ

اب تو اٹھ جا سندھی بھائی اب نہ اٹھو گے تو کب اٹھو گے
جب لٹ جائے گا سارا وطن’ یہ پوچھتا ہیے کیا تب اٹھو گے

تب دھرتی ماں بھی روتی ھوگی
بہتے آنسو پونچھتی ھوگی
پوچھتی ھوں گی اسکی آنکھیں
اب نا جگو گے تو کب جگو گے

جاگ رے سندھی جاگ
نا جعلی بھٹو کے پیچھے بھاگ

““To my Sindhi brothers & sisters in the honour of ‘Larkana Jalsa’ on 21st November 2014″

Rate it:
Views: 332
09 Oct, 2014
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets