Add Poetry

ذات عشق !

Poet: عمیر اکبر By: umair Akbar tabish , Rawalpindi

عشق کی کوئی ذات نہیں
عشق مگر ہے ذات میں
ہے کسی کا حسن تو ہے
کسی کی بات میں
عشق مکمل خود نہیں
معبود مکمل ہے مگر
ہوتا بھی تو ہے فقط
عشق خدا کی ذات سے
ہے مجازی محبت پی زوال ممکن مگر
آ نہیں سکتا زوال عشق خدا کی ذات میں
وہ جو تجھ میں ہے بسا تو غیر کوئی اور کیوں ؟
ہو نہیں سکتی ملاوٹ عشق کے مقام پہ
وہ جو رنگ دے تجھے تو رنگ اسی کا بس رہے
میں کیا تھا ؟ میں کیا ہوں ؟ میں کبھی بھی نہ رہے
بس فقط اک ذات ہو اور بس اسی کی بات ہو
کوئی داخل ہو کبھی نہ عشق کے دربار میں
ہے بہت کٹھن یہ منزل ہر کوئی چل سکتا نہیں
حق ہے جس کا راستہ اور درد قدم با قدم
انتہائے عشق کو کربلا میں دیکھ کر
عشق خود ہی رو پڑا سجدہ عشق دیکھ کر
ہے فنا تو پھر بقا میں زندہ کون ہے ؟
ہے جہاں بھی عشق وہاں زندہ میرا حسین (رضي الله عنه‎‎ ) ہے
 

Rate it:
Views: 1355
02 Oct, 2017
Related Tags on Sufi Poetry
Load More Tags
More Sufi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets