Add Poetry

“ سازشی عناصر “

Poet: Haji Abul barkat,Poet/Columnist By: Haji Abul Barkat, Karachi

ملک میں سازشی عناصر نے
اپنے اسلاف سے بغاوت کی
اپنے اجداد سے رقابت کی
دشمنوں پر بڑی نوازش کی
اور اپنوں کے ساتھ سازش کی
ان کی باتوں سے ہوشیار رہو
یہ ہمارے وطن کے دشمن ہیں
ان کی راہیں ، جدا جدا ہم سے
یہ کہ واقف نہیں ، کسی غم سے
ان کے مکروہ ، ہر ارادے میں
سازشوں کا سراغ پائو گے
ملک برباد کرنے والوں سے
کوئی سمجھوتہ ہو نہیں سکتا
ان کے چہروں کی بدنمائی کو
آب زم زم بھی دھو نہیں سکتا
آج مل کر یہ عہد کرنا ہے
اس وطن کے لئے ہی جینا ہے
اس وطم کے لئے ہی مرنا ہے

دعا:۔ خدا کرے ٢٠١٣ کے ڈوبتے سورج کی کرنیں
اس دھرتی کے رہنے والوں کی ساری پریشانیاں،
سارے دکھ اپنے ساتھ لے جائیں اور ٢٠١٤ کا سورج
امن و اماں اور ملک میں معاشی ترقی لے کر آئے۔
آمین!

Rate it:
Views: 522
29 Dec, 2013
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets