میرے آقا (حضرت محمد صلی علیہ وسلم) کے شہر کا کیا کہنا
اس شہر کی ہوائیں مشک بار
اس شہر کی گھٹائیں عرق بار
اس شہر کے نظارے لاجواب
اس شہر کے استعارے مہربان
ہر بازار شاندار
میزبان بے مثال
غرض اور کیا تعریف کروں ؟
میرے آقا کے شہر بےمثال کی
نظر حیران ،زبان بے زباں
دل میں قرار
ہر طرف ان کی ہی موجودگی کا احساس
میں آقا کے شہر کی تعریف میں کیاکہوں؟
نور کی چادر میں لپٹا یہ شہر مدینہ
میری دید کی پیاس نہیں بجهتی
ہر لحظہ بس یہی اک آس ہے
باندی رسول کو بھی دیدار ہوجائے
لب جان عاشق کو قرار آجائے