Add Poetry

مصطفاے ذاتِ یکتا

Poet: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

مصطفاے ذاتِ یکتا کی نرالی شان ہے
آپ کا خُلقِ معظّم بے گماں قرآن ہے

بحرِ عصیاں میں سراپا غرق تھا جو ، وہ عرب
حق شناسی پاگیا یہ آپ کا احسان ہے

وہ کہ جو اَخلاق سے عاری تھے بزمِ دہر میں
حُسنِ سیرت کی نبی نے دیدیں اُن کو دان ہے

وہ کہ جو تھے ہر نفَس فتنہ و شر میں منہمک
جذبۂ ایثار کا بخشا اُنھیں سامان ہے

دُخترِ حوّا کو حاصل ہوگیا جینے کا حق
یارسولِ ہاشمی یہ آپ کا فیضان ہے

برقِ انگشتِ نبی کا اب بھی ہے مہ میں نشاں
آج تک اس بات پر سارا جہاں حیران ہے

ہے مُشاہدؔ آپ کا واصف رضا کے فیض سے
ہند میں لاریب! جو کہ آپ کا حسّان ہے

Rate it:
Views: 317
19 Feb, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets