Add Poetry

''میرے وطن کے معماروں!! تمہیں جنت مبارک ہو''

Poet: خراج عقیدت-:محمدسلیم قادری By: Muhammad Saleem Qadri, Karachi

باپ کے گوشہ جگر، ماؤں کے نورعین
جن سے رونق تھی گھر میں، جو تھے سب کا چین
ہر صبح کی طرح آج بھی تیار ہوئے تھے
حصول علم کیلئے آج بھی بے قرار ہوئے تھے
معلوم نہ تھا زنگ لگ چکا ہے کسی کی عقل کو
قدم اٹھ رہے تھے ان کے راہ مقتل کو
ہنستے، کھیلتے، جھومتے، اٹکھیلیوں کے ساتھ
جارہے تھے آغوش اجل کی جانب ٹولیوں کے ساتھ
ماں نے ہاتھ ہلا ہلا کر اپنے لعل کو، گھر سے رخصت کیا
باپ نے ماتھا چوم کر، درس گاہ پہ چھوڑ دیا
معلوم نہ تھا کچھ لمحوں میں کیا ہونے والا ہے
جو مسکراتا گیا ہے اب نہ آنے والا ہے
کہاں سے خوشیاں چھیننے آ گئے جلاد
بے رحم، آباد گھروں کو کر گئے برباد
خون میں لت پت دیکھ کر چلاتی تھی ماں
اس کے سر پر تو سہرا دیکھنا چاہتی تھی ماں
گور اندھیری قبر میں وہ بہت گھبرائے گا
میرے بیٹے کب تو اپنی ماں سے ملنے آئے گا
میرے لعل اب صبح میں کس کو جگاؤں گی
تڑپ تڑپ کے ایک دن میں بھی سو جاؤں گی
کہتا تھا باپ میری تو قسمت روٹھ گئی
ساری کمائی لٹ گئی، کمر ٹوٹ گئی
ظالموں ظلم کو بھی شرما دیا تم نے
کھلتے پھولوں کو لہو میں نہلا دیا تم نے
میرے بچوں تمہارا خون رنگ لے آیا
بکھری قوم کو اک صف میں لے آیا
ضمیر کرتا ہے ملامت ہمیں اور بات بھی صاف ہے
ہم سب تمہارے مجرم ہیں، اس بات کا ہمیں اعتراف ہے
ہم تمہارا بدلہ لیں گے، دیکھو تم ہم سے نہ بدلہ لینا
بس اتنا کرنا روز محشر، ہم سے مسکرا کر مل لینا
 

Rate it:
Views: 473
20 Dec, 2014
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets