Add Poetry

" نخلستان "

Poet: ام بلال ریاض By: ام بلال, ریاض

نخلستان قریب ھی موجود تھا اگرچہ اسکے
زندگی بھر بھٹکتا رھا پھر بھی وہ صحراء میں

خون کے رشتے بھی اپنی قیمت وصول کرنے لگے
اسلیئے جمع ھونے لگے خون اب بینکوں میں

باغباں کو اپنے باغ کے جھلسنے کی نہیں پرواہ
پھول کیسے کھلیں گے پھر ایسے چمن میں

بھروسے کی دیوار کھڑی ھوتی ھے بڑی مشکل سے
ختم ھو جائے بھروسہ تو گر پڑتی ھے چند منٹوں میں

بھوک کیا جانے پیٹ بھر کر کھانے والا
بھوک سے بلکتے رھے بچے کسی کے گھر میں

ظالم ظلم کر کے شاید یہ بھول جاتا ھے
خود کو لپیٹا ھے اس نے رب کے قہر میں

Rate it:
Views: 625
08 Oct, 2017
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets