Add Poetry

(نعت رسول مقبول ﷺ)

Poet: طارق اقبال حاوی By: Tariq Iqbal Haavi, Lahore

خدا کے بعد برتر، آپ ہی کی، ذات ہے آقا ﷺ
میں کیا لِکھوں، نہ لِکھنے کی، میری اوقات ہے آقا ﷺ

درود آپ پر بھیجوں، تو سب، بِگڑا سنورتا ہے
آپ ہی کی نسبت سے، بنے ہر بات ہے آقا ﷺ

تخلیقِ جہاں جو ہے، یہ سب ہے، آپ کی خاطر
آپ کے نام کا صدقہ، یہ کائنات ہے آقا ﷺ

ہو نظرِ کرم آقا، میں دیکھوں، گُنبدِ خضریٰ
مجھ بے بس، کے بس کی، کہاں یہ بات ہے آقا ﷺ

میری ہر سانس میں شامل، ہے ذکرِ مصطفٰی کرنا
یہی توصیف محشر میں، میری نجات ہے آقا ﷺ

یہی حسرت ہے حاوی کی، شفاعت میں رہوں شامل
قبول آپ فرما لیں، جو میری نعت ہے آقا ﷺ

Rate it:
Views: 1151
17 Jul, 2021
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets