Add Poetry

وصف کی سوغات

Poet: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

عبیر و عنبرِ سارا کو دیدے مات کیا کہیے
گزر گاہِ حبیب کبریا کی بات کیا کہیے

جو اُن کی یاد میں گزرے وہ دن ہر دن سے بہتر ہے
جو اُن کے ذکر سے معمور ہو وہ رات کیا کہیے

کئی پُشتوں تلک خوشبو پسینے کی نہیں جاتی
نبیِ پاک کے عَرقِ بدن کی بات کیا کہیے

غم وآلام میں لوگو! فقط اُن کے تصور سے
سنور جاتے ہیں فوراً بگڑے سب حالات کیا کہیے

وہ قسمت کے سکندر ہیں کہ جو طیبہ میں رہتے ہیں
کہ اُن پر ہو رہی ہے نور کی برسات کیا کہیے

فضائل کے بنیں منکر کریں دعواے اُمّت بھی
جہنم میں جلیں گے جتنے ہیں بدذات کیا کہیے

حبیبی یارسول اللہ! کرم کیجے غلاموں کے
گزرجائیں مدینے میں تو کچھ لمحات کیا کہیے

بیاں کیسے کروں آقا رُخِ پُر نور کی خوبی
ضحی و لیل کی واصف ہیں جب آیات کیا کہیے

نہ کیوں کر بخت پر نازاں رہے اپنے مُشاہدؔ بھی
لُٹاتا ہے جب اُن کے وصف کی سوغات کیا کہیے
 

Rate it:
Views: 300
03 Feb, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets