Add Poetry

‏کرو ذکر محمد خوش الحانی سے

Poet: Mobeen Nisar By: Mobeen Nisar, Islamabad

‏کرو ذکر محمد خوش الحانی سے
جیسے بہتا ہے چشمہ روانی سے

عشق محمد کے طفیل ہی خدا ‏
بچاتا ہے ہمیں ہر ناگہانی سے

چشم نم بڑی چیز ہے دل‏ کیلئے
میل دھلتی ہے آنکھ کے پانی سے

رحمت خدا عشق نبی سے ہے
دل محل بن جاتا ہے میزبانی سے

تازە رہتے ہیں گلاب عقیدت کے
‏کرتے رہو آبیاری درود کے پانی سے

Rate it:
Views: 348
10 Oct, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets