Add Poetry

کُٹ کُٹ کرتی آئی مرغی

Poet: عاقب By: Rabi, Rawalpindi

 کُٹ کُٹ کرتی آئی مرغی
اپنی فوج کو لائی مرغی

فوج میں اس کے بچے سارے
ننھے منے پیارے پیارے

ماں کو اپنی جانتے ہیں وہ
بولی بھی پہچانتے ہیں وہ

اُڑتی اُڑتی چیل جو آئی
دیکھتے ہی مرغی چلّائی

چیخ کو سن کر بچے بھاگے
کچھ پیچھے کچھ ماں کے آگے

ماں نے اپنے پر پھیلائے
بچے ان کے نیچے آئے

بچوں کو چھاتی سے لگایا
ان کو اپنے پروں میں چھپایا

دانہ دُنکا جو کچھ پایا
آپ نہ کھایا ان کو کھلایا
 

Rate it:
Views: 1102
25 Oct, 2021
More Children Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets