ہم موت سے ڈرنے والے نہیں
Poet: Suhail Ahmad By: Suhail Ahmad, Rawalpindiہم اہل قلم ہیں اہل وفا
 ہم موت سے ڈرنے والے نہیں
 
 یہ عہد کیا ہے مٹی سے
 امید کے پھول کھلائیں گے
 تُم لاؤ لشکر لے آؤ 
 ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں
 
 مت لوٹو دیس خزانے کو
 اور چھوڑو ظلم کمانے کو
 ہم موج رواں ہیں دریا کی
 ہم بڑھے تو رکنے والے نہیں
 
 یہ دھرتی امن کی دھرتی ہے
 ہر اہل وطن کو یاد رہے
 ہم ایک خدا کو مانتے ہیں
 ٹکڑوں میں بٹنے والے نہیں
 
 ہم امن پجاری ہیں لیکن 
 یہ امن پسندی خوف نہیں 
 تُم ہم سے کرو گے جنگ اگر
 ہم جنگ سے ڈرنے والے نہیں
  
More Funny Poetry






