عید قرباں ہے اطاعت وہ خدا کی
جو خلیل الله نے ہر پل ادا کی
صبر و ایماں کی اس دشوار گھڑی میں
متزلزل نہ ہو ئیں رائیں پر وفا کی
سرخ رو ہوئے خلیل الله اس گھڑی
تھی گھڑی پہیم جو صبرو ابتلا کی
شمع روشن وہ خلیل الله نے کی
روشنی ہے آج تک جس کے ضیا کی
عید قرباں کا معین پیغام ہے ہھی
دل وجاں ہو راہ میں قرباں خدا کی