Add Poetry

"اعتزاز حسن شہید"

Poet: Suhail By: Suhail Ahmad, Rawalpindi

اے شہیدِ وطن،پاسبانِ چمن
افتخارِ حُسین،اِفتخارِ حسن

کِتنے معصوم بچوں کی جاں بچ گئی
یہ جو تھے پیار کے ٹمٹماتے دیے

اِن چراغوں کا خوں تُو نے اپنا دیا
اِک نیا باب تاریخ میں لِکھ دیا

ایک سازش کو زیر و زبر کر دیا
دیس پر اپنا تن، من نچھاور کیا

تِرا جزبہ حسیں ، آفریں آفریں
اے وقارِ وطن ، اعتزاز حسن

تُجھ سے راضی نبی ، تجھ سے راضی خُدا
تُجھ پہ رحمت کا سایہ رہے گا سدا

Rate it:
Views: 446
11 Jan, 2014
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets