Add Poetry

اے کھالوں کے مسیحا !

Poet: Dr. Khurshid Ahmed Bazmi By: Dr. Khurshid Ahmed Bazmi, England

مرے چہرے پہ یوں دھبے پڑے ہیں
چمکتے چاند پر جیسے گڑھے ہیں

تھے میرے گال یہ تازہ گلوں سے
ہیں اب پچکے ہوئے جیسے سڑے ہیں

بہت سی جھول ہے اب رخ پہ میرے
جوانی جا رہی ہے دکھ بڑے ہیں

میں اکثر سوچتی ہوں خلوتوں میں
یہ میرے بال کیوں سر سے جھڑے ہیں

کبھی لہراتے تھے نیچے کمر تک
مگر کب سے یہ اب سر پرکھڑے ہیں

اے کھالوں کے مسیحا ! کچھ دوا کر
ہوئے چالیس کے پھر بھی چھڑے ہیں

Rate it:
Views: 514
05 Apr, 2015
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets