Add Poetry

تجھ سے ہی مانگتا ہوں دونوں جہاں کی خوشیاں

Poet: Ausaf Ahmad By: Ausaf Ahmad, Karachi

 تجھ سے ہی مانگتا ہوں ‘ دونوں جہاں کی خوشیاں
تیرا ہی نام لے کر ‘ کی میں نے ابتدا ہے

تیرے کرم سے قائم ‘ ہے آج میری ہستی
پرور دگار ِ عالم ‘ تیرا ہی آسرا ہے

میں تجھ کو یاد رکھوں ‘ اور خود کو بھول جائوں
اب میری بندگی کی ‘ بس یہ ہی انتہا ہے

ہوں مطمئن خدایا ‘ اس تیری بندگی سے
مجھ پہ فضل ہے تیرا ‘ کیوں کہ مرا خدا ہے

جب سے ہے تو نے بھیجا ‘ آدم کو اس زمیں پر
دنیا کی نعمتوں کا ‘ کچھ اور ہی مزا ہے

دیتا ہے سب کو روزی ‘ کافر ہو یا مسلماں
تیری عطا کا مولا ‘ کیسا یہ ماجرا ہے

تو نے بنایا ہمکو ‘ بس ایک ہی طرح سے
فطرت میں آدمی گو ‘ ہر اک جدا جدا ہے

تیری عطا کے صدقے ‘ جس باغ کو بھی دیکھو
پھولوں سے اور پھلوں سے ‘ اب خوب ہی لدا ہے

تاروں کو دیکھو شب میں ‘ سورج کو جب سحر میں
تیرے ہی فن کا جادو ‘ سر چڑھ کے بولتا ہے

پختہ یقیں ہے ہم کو ‘ تو بخش دے گا سب کو
تو رب ِ دو جہاں ہے ‘ یہ تیری اک ادا ہے

ہم ہیں خطا کے پتلے ‘ ہم ہیں سدا کے عاصی
تو معاف کردے ہم کو ‘ گرچہ کڑی سزا ہے

کر دے تو در گز ر اب ‘ اپنی سبھی خطائیں
یہ آرزو ہے میری ‘ یہ میری التجا ہے

تجھ سے ہی مانگتا ہوں میں بھیک اب کرم کی
اوصاف کی ہمیشہ ‘ تجھ سے یہی دعا ہے
 

Rate it:
Views: 555
14 Dec, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets