Add Poetry

ثنائے مصطفی

Poet: Wasif Uz Zaman Katib By: Wasif Uz Zaman, bhimber AJ&K

لکھنا چاہتا تھا نعت تیری عمر بھر یا نبی
الفاظ نے جواب دیا نہیں تیرے بس کا کام یہ

سوچ سوچ کے آخر لکھا جو ایک جملہ میں نے
یہ سوچ کے مٹا دیا کہ نہیں تیرا مقام یہ

الٰہی عطا کر وہ زبان جو کرسکے ثنائے مصطفی
گر اتنا بھی نہ کرسکی تو پھر نہیں کسی کام یہ

گنبدِ خضرا کے سامنے پڑھوں میں نعت اپنے حبیب کی
دلی خواہش ہے میری عطا کر مجھے مقام یہ

روتا ہوا نبی کی قدموں میں جب پہنچوں
حافظہ عطا کرنا کہیں بھول نہ جاؤں کام یہ

ساری عمر رہا اس رنگین دنیا میں مگن
بھول کرآج سارا جہاں کر رہا ہوں کام یہ

واپس نہ آئے کاتب جاکر مدینے میں ایک بار
روح نکل جائے کاش ہمیشہ رکھ لیں وہ مہمان یہ
 

Rate it:
Views: 266
16 Jan, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets