Add Poetry

حضور آئے تو عالم میں روشنی آئی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Manila

 حضور آئے تو عالم میں روشنی آئی
جمال نور نے بخشی جہاں کو رعنائی

اطاعت آپ کی اللہ نے فرض فرمائی
عبودیت کو رکھی گرچہ اپنی یکتائی

تیرے وجود نے جینےکا ڈھنگ سکھلا یا
جو جانتا نہ تھا کوئی وہ بات جتلائی

آخوت اور مساوات جس نے عام کیا
تمہارے خلق نے خوشبو کچھ ایسی مہکائی

عطا کی آپ نے قربت خداکی بندوں کو
خدا کی بات بھی بندوں کو اس نے پہچائی

دہک رہی تھی جہنم گناگار تھی میں
شفاعت آپ کی جنت میں مجھ کو لے آئی

بلندیوں پہ نمائندہ بن کے انسان کے
بہت قریب خدا ہے یہ بات سمجھائی

خدا نے حکمت و دانائی کی عطا تم کو
رد نجات بھی ہم گمراہوں جو دکھلائی

کروں نہ رشک مقدر پہ اپنے کیوں وشمہ
در رسول پہ قسمت ہے مجھ کو لے آئی

Rate it:
Views: 5
15 Dec, 2024
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets