Add Poetry

خواب میں اس کو ہمالہ پہ اڑا یا ہوا ہے ۔

Poet: Dr Masood Mehmood Khan By: Dr Masood Mehmood Khan, Perth Australia

یومِ اقبال 9 دسمبر 2019 کی مناسبت سے

بالِ جبریل کو زینت سے سجایاہواہے
اور اقبال کو ہر رنگ میں گایا ہوا ہے

کون کہتاہے کہ اقبال سے ملتا نہیں فیض
بے سروں کوبھی سنانے کو بلایا ہوا ہے

ہم نے اوصاف کی بنیاد پہ رتبے بانٹے
رہبری کرنے کو اندھوں کو لگایا ہوا ہے

یہ جوشاہین کشیدہ ہے مرے تکئے پر
خواب میں اس کو ہمالہ پہ اڑا یا ہوا ہے

ایک شمشیر سجا رکھی ہے گھر میں میں نے
اور ہواؤں میں اسے خوب چلایا ہوا ہے

مردِ مومن کے سے سجدوں کیلئے میں نے حضور
گھر میں اک گوشہ خاموش بنایا ہوا ہے

بنک کی اونچی عمارت کے وہ قیدی ٹہرے
شکوہ ماں نے جنھیں بچپن میں پڑھایا ہوا ہے

بحرِ ظلمات کبھی ڈھونڈ نہ پائے لیکن
اوقیانوس پہ طیارہ اڑایا ہوا ہے

تم نہ سمجھوگے خودی کیا ہے برادر مسعود
تم نے دنیا کو ہی معیار بنایا ہواہے

وہ جو کنجشکِ فرومایہ تھا کمبخت یہاں
کاخِ عالی پہ اسے ہم نے بٹھایا ہوا ہے
 

Rate it:
Views: 887
08 Nov, 2019
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets