Add Poetry

خودکش بم دھماکوں کے ذمہ داروں کے نام

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, karachi

فرعون کے بنے ہو نمک خوار تم یہں
نمرود کے ہو لاڈلے دلدار تم یہاں

الله اور رسول کا کچھ خوف نہ خیال
شیطان کے بنے ہو و فادار تم یہاں

تم نے نبی کے ماننے والے قتل کیے
جنت کے پھر بھی بنتے ہو حقدار تم یہاں

جنکے لیئے دھکتی جہنم میں ھاویہ
بیشک وہی گھناؤنے کردار تم یہاں

خناس ہے دماغ میں حور و قصور کا
دراصل ہو جہنمی سردار تم یہاں

چنگیز اور ہلاکو و ہٹلر کی طرز میں
کیونکر لگائے لاشوں کے انبار تم یہاں

انسانیت کے نام پر ناسور کی شکل
جو داغِ بدنما ہے وہ شہکار تم یہاں

ہنستے ہوئے لبوں کو دیئے نوحے مرثیے
غم کے سجائے جس نے وہ بازار تم یہاں

لائے گا رنگ خونِ شہیداں اشہر ضرور
آؤ گے چل کے خود ہی سرِدار تم یہاں

Rate it:
Views: 391
21 Feb, 2010
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets