Add Poetry

رخصت ، اے لخت جگر !

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

مبارک
مبارک نیا یہ زمانہ تمھیں
نئی زندگی کا فسانہ تمھیں
یہ آنگن نیا اور گھرانہ تمھیں
نئے گلستاں کا سجانا تمھیں
میری جاں بزرگوں کا کہنا سنو
حیا بیٹیوں کا ہے گہنا سنو
خلوص و لگن آرزو میں رہے
عقیدت سدا جستجو میں رہے
کہ تلقین_ دیں آبرو میں رہے
یہ سر سے نہ آنچل ہٹانا کھبی
نصیحت نہ میری بھلانا کبھی
بلا اذن گھر سے نہ جانا کبھی
قدم بھی نہ تنہا اٹھانا کبھی
‏ہے لازم ادب تم پہ سسرال کا
نشاں ہے یہی نیک اقبال کا
ہو والد کی عزت و عظمت بھی تم
ہو تصویر شرم و شرافت بھی تم
بدا گھر سے بابل کے ہوتی ہو تم
کیوں اشکوں کے موتی پروتی ہو تم
ہے بیٹی پرائی ، یہ رسم_ جہاں
کہ رکھتے نہیں گھر میں بیٹی یہاں
وقت_ رخصت ہے اشکوں کی برسات ہے
آخری بس یہی اپنی سوغات ہے
ہے صدف کی دعا تم سلامت رہو
مسکراتی ہوئی تا قیامت رہو

Rate it:
Views: 476
21 Jan, 2014
Related Tags on Occassional / Events Poetry
Load More Tags
More Occassional / Events Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets