Add Poetry

روشنی

Poet: By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachi

ان کے کرم کی ان کی نبوت کی روشنی
در آئی حرف حرف میں مدحت کی روشنی

ہر سمت تھا اندھیرا جہالت بھی ساتھ ساتھ
بڑھتی رہے جہاں میں رسالت کی روشنی

لکھی ہے میں نے شوق سے جو نعت مصطفٰی
دل میں اتر گئی ہے قناعت کی روشنی

تعلیم مصطفٰی کی بدولت ہی یہ ہوا
آنے لگی جہاں میں ہدایت کی روشنی

ارشیؔ تو دل و جاں سے فدا ہو رسول پر
محشر میں کام آئے گی مدحت کی روشنی

Rate it:
Views: 321
28 May, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets