Add Poetry

" زندہ باد پاکستان "

Poet: ام بلال ریاض By: ام بلال, ریاض

 غلطی کو نہ ماننا دوسروں کے سر پر اسکو ڈالنا
خود کرے وہ تو صحیح دوسرا کرے تو بے ایمان ھے

یہ ھم پاکستانی ھیں اور زندہ باد پاکستان ھے

ہرطرح کی خرابی ھے ملک میں بڑہ رہی برائ ھے
مہنگائی کا نہ پوچھو آسمان تک چڑہ آئ ھے

یہ ھم پاکستانی ھیں اور زندہ باد پاکستان ھے

بس زرا سی بات پر لوگوں نے آستین چڑھائی ھے
ھر کسی نے دوسرے کی عزت روڈ پر اچھالی ھے

یہ ھم پاکستانی ھیں اور زندہ باد پاکستان ھے

سیاستدانوں کی لوگوں پر کرم فرمائ ھے
نام ملک کا لیکر خدمت اپنی کروائی ھے

یہ ھم پاکستانی ھیں اور زندہ باد پاکستان ھے

جیسے ھم لوگ ھیں ویسی ھی ھم پر حکمرانی ھے
ان سب کی وجہ ھماری اللہ سے نافرمانی ھے

یہ ھم پاکستانی ھیں اور زندہ باد پاکستان ھے

Rate it:
Views: 1655
24 Jul, 2018
Related Tags on Pakistan Poetry Poetry
Load More Tags
More Pakistan Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets