Add Poetry

صرف نعتِ نبی ہے یہ سرکار کی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

کیا صفت ہے بیاں ہے یہ کردار کی
صرف نعتِ نبی ہے یہ سرکار کی

کیا مِہر کیا قمر، تارے اور کہکشاں
سب میں لاریب جاری ہے دربار کی

آپ ہیں مالکِ مِلکِ ربُّ العلا ہے
یہ فلک یہ زمیں ہے پرستار کی

ہر زمانے کی خاطر ہوئی رہنما
ہر ادا آپ کی ہے یہ انوار کی

پوچھا قرآں ہے کیا؟ کَہہ اُٹھّے اہلِ دل
ہر ورق میں بیاں ہے شہ ِ ابرار کی

آپ کی شان وشمہ بیاں کیا کرے
بس خدا جانتا ہے یہ اظہار کی

Rate it:
Views: 2
02 Mar, 2025
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets