Add Poetry

عشق دیوانہ. ( مزاحیہ )

Poet: ا ے اییس عارف By: ا ے اییس عارف, Mississauga

کر کے تھیا تھیا ناچ نچائے عشق دیوانہ
سمجھ کی سمجھ میں دہی جمائے عشق دیوانہ

آنکھیں میچے بھول بھولا کے چپکے چپکے
اور دلربا سے ہوش اڑوائے عشق دیوانہ

اس کے رستے اپنے رستے کس کے رستے
بس ایک ہی راستہ یاد کرائے عشق دیوانہ

رات کو جاگے تار ے گن کے دن کو سوئے
اور خوابوں میں بھی الو بنائے عشق دیوانہ

کالی کلوٹی' کرمہ جوگی ' بھاگ بھری تھی
پر " کمو " آگے دل دھڑکائے عشق دیوانہ

سب کو چھوڑ ے بھاگے اسکے دم کے پیچھے
جگ میں رہ کے جگ ہنسائے عشق دیوانہ

عشق کیا ہے عشق کریں گے اور مریں گے
مجنوں بن کے مجرا کرائے عشق دیوانہ

گلی میں اس کے چکر لگوائے شام سویر ے
آتے جاتے کتے سے بھی یاری کرائے عشق دیوانہ

رفتہ رفتہ گلے میں ایسے بانہیں پڑی تھیں
اور وہ ہنس رھا تھا منہ چھپائے عشق دیوانہ

اک دن ہم بھی پوچھ رہے تھے عارف اس سے
کیوں بیچ سڑک میں چپت لگوائے عشق دیوانہ

Rate it:
Views: 701
27 Jan, 2014
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets