عظمت رمضان کریم

Poet: معین فخر معین By: معین فخر معین, karachi

 برستی ہیں رحمتیں رمضان میں
ھیں حسیں شام و سحر ہر آن میں

آمدے رمضان سے ہوئی ضیا
ہر بشر کے جزبہء ایمان میں

دیتا ہے ماہ رمضان درس یہی
صبر وتقوی پیدا ہو انسان میں

شب قدر افضل ہے ہزار راتوں سے
اس رات کا ذکر ہے قرآن میں

ما نگیئے رمضان میں دل سے دعا ہوگی
قبول رب کے دربان میں

ہے یہی رمضان کی عظمت معین
اترا ہے قرآن بھی رمضان میں

 

Rate it:
Views: 377
16 Jun, 2017
More Religious Poetry