Add Poetry

فقط تیرے ہی آگے

Poet: عبدالرحمٰن ہاشمی By: Abdul Rahman Hashmi, Sargodha

ہر نقش عیاں ہے یہاں اک تیرے ہی آگے
اور کُل جہاں ہے حمد و سرا تیرے ہی آگے

خاموش زباں میری !ہے دھڑکن صدا میری
جھکتی ہے جبیں میری فقط تیرے ہی آگے

گرداب میں ہوں چاہتا ہوں کرم ہو تیرا
پھیلی ہے یہ جھولی سدا بس تیرے ہی آگے

Rate it:
Views: 2368
05 Dec, 2017
More Dua Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets