ڑ سے شعر بنا کر ہم نے
حیراں سب کو کر ڈالا ہے
جھگڑا یہ بیکار ہے صاحب!
آپ نے جس میں سر ڈالا ہے
دیکھو دیکھو پیار نے آ کر
دل میں کیسا ڈر ڈالا ہے
میں نے فتنہ اُس کے گھر میں
اُس نے میرے گھر ڈالا ہے
ارمانوں کے خون سے ہم نے
دیس کا دامن بھر ڈالا ہے