لطف و کرم کا مزا اھل شوق جانتے ہیں
فقر کو اعلی اور دنیا کو حقیر جانتے ہیں
ظلمت شب میں جلتے ہوئے چراغ
ہواوٴں سے نمٹنا بھی جانتے ھیں
تشنہ لبی نہیں حوض کوثر کی تڑپ تھی
سرمستیٴ عشق اہل عشق ہی جانتے ہیں
جتنیی بھی ہو برہم ہوا زمانے کی
عشاق جادەٴ منزل کو جانتے ھیں
مقتل کی زمین پر ایسےروئی شام غریباں
تصور سے زمین و آسماں کانپتے ہیں
ایسی قربانی کی مثال پورے عالم میں نہیں
عظمت اھل بیت غیر بھی مانتے ھیں
قربانیٴ اھل بیت مقبول ہے بارخداوندی میں
رضائےالہی کیلئے سب کچھ لٹانا حسینؓ جانتے ہیں