Add Poetry

ملاقات ۔۔۔ اِک نظم (کئی ہائیکو پر مشتمل)

Poet: Dr. Riaz Ahmed By: Dr. Riaz Ahmed, Karachi.

پہلے کر سلام
یہ نبی کا ہے پیغام (صلی اللہ علیہ وسلم)
پھر جو کر کلام

مصافحہ کر
دلوں میں محبت کا
اضافہ تو کر

ملو رستے پر
سب راہ گیروں سے بچ کر
تھوڑ ا سا ہٹ کر

مہمان گر بنو
نہ میزباں تم سے تنگ ہو
صحیح وقت چنو

جس سے ملو تم
خلوص تیرے دل میں ہو
منہ پہ تبسم

کلام ایسا ہو
نرم اور خوشبو کی طرح
اِک پھول جیسا ہو

غیبت نہ کرنا
پیٹ کو مردہ بھائی سے
ہر گز نہ بھرنا

وعدہ جو بھی کر
عہد نہیں ایمان نہیں
اُس کو پورا کر

ہو کام کی ہر بات
فضول گوئی اصرافِ وقت
چھوٹی ملاقات

سلامِ جدائی
گرم جوشی سے ہاتھ ملا
ہوگی بھلائی

دو مجھے رخصت
ملیں گے انشااللہ
جو ملی فرصت

ہر مہذب معاشرہ ، خصوصا اسلامی معاشرہ میں ہر چیز سے متعلق بنیادی اصول بتا دئے گئے ہیں انہیں کو مدِ نظر رکھ کر “ملاقات“ پہ ایک نظم پیشِ خدمت ہے جو کئی انفرادی ہائیکو کا مجموعہ ہے۔ اسے تربیت اور اعادے کے لئے مرتب کیا ہے امید ہے پسند آئے گی ۔۔۔
 

Rate it:
Views: 449
09 Dec, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets