Add Poetry

مناجات

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, India

الٰہی کسے جا کے دکھڑا سنائیں
بڑی عاجزی سے تجھی کو منائیں

یہ دنیا بڑی آزمائش کی جا ہے
بڑے ہی جتن سے تو ا س سے بچا ہے

تجھی پر نظر ہو پڑے جب مصیبت
تو ہی چاہے مولی ملے سب کو عزت

جو ہوں مشکلیں وہ تو آسان کردے
ہمارے ہی اوپر تو احسان کردے

کوئی بھی جہاں میں نہیں ہے ہمارا
تیری ذات ہی کا ہے ہم کو سہارا

کبھی نہ کسی کا تو محتاج ہی کر
ہمیں اپنے در سے تووابستہ بھی کر

الٰہی عطا کر تو اپنی محبت
کسی غیر کی نہ رہے کوئی چاہت

جو ہو راہ سیدھی دکھادے تو مولی
تو راہوں سے ٹیڑھی بچا لے تو مولی

دلوں میں ہو نفرت گناہوں سے یارب
تو نیکی کی رغبت دلا میرے یارب

کرم کر دے اپنا تو ہم پر ہی مولی
نہ محروم ہو فضل سے کوئی مولی

Rate it:
Views: 242
02 Sep, 2022
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets