وہ ہادی جو سردار اعلی نسب ہے
وہ ہی جسکا عالم میں رحمت لقب ہے
وہ صادق کہ جسکی صداقت منور
امیں جسکی شان امانت عجب ہے
وہ دانا جو حکمت کے موتی بکھیرے
تدبر فروزاں ، شجاعت غضب ہے
وہ کفر و ضلالت کے بت ڈھا نے والا
ہوا جسکے ہاتھوں اسود نصب ہے
حشر میں اسی کے کرم کا سہارا
وہ ہی مغفرت کا ہماری سبب ہے
کہاں اسکی مدحت کے آداب ِ عظمت
کہاں تو کہ جاہل اشہر بے ادب ہے