Add Poetry

نگاہ_ شوق ہو عشق کا سرمہ ہو

Poet: Mubeen Nisar By: Mubeen Nisar, Islamabad

نگاہ_ شوق ہو عشق کا سرمہ ہو
تقاضاء دید ہو پھر طور کا جلنا ہو

عصاء ھدایت ہو بحر کا سینہ ہو
پھر بپھری ہوئی لہروں پہ چلنا ہو

دل صدا دے دل ہی جواب پائے
کیفیت_جذب ہو جام_دل کا چھلکنا ہو

لطف و کرم کی وہ بہار_ پر کیف ہو
چاند کا کٹورہ نور کا بہتا جھرنا ہو

مکتب_دل سے روشنی پھوٹنے لگے
رب ذدنی علما" اور سینے کا چمکنا ہو"

آنسوؤں کی جھڑی لگے کہ اک اک قطرہ
موتی ہو ! اور شان_کریمی کا چننا ہو

Rate it:
Views: 6491
24 Nov, 2019
Related Tags on Sufi Poetry
Load More Tags
More Sufi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets