Add Poetry

نیا سال ہرگز منانا نہیں ہے

Poet: سید بدیع الرحمان By: سید بدیع الرحمان, Skardu

نیاسال ہرگز منانا نہیں ہے
یہ دنیا کا شوق اپنانا نہیں ہے

گناہوں کی محفل میں بیٹھیں نہ ہم
ہوائیں وہ رخ پر بہانا نہیں ہے

یہ دنیا فریبوں کی جنت بنی ہے
نظر کو ادھر سے ہٹانا نہیں ہے

جہاں نفرتیں دل میں پلتی رہیں گی
وہاں پیار کا گل کھلانا نہیں ہے

کہیں بھول جائیں نہ مقصد حیات کا
خود اپنے عمل کو بھٹکانا نہیں ہے

یہ لمحے ہمیں خود سے ملنے کے ہیں
کسی بھی گلی میں جانا نہیں ہے

زمانہ تو خوابوں کے پیچھے ہے بھاگا
مگر ہم نے خوابوں کو پانا نہیں ہے

بدیؔع یہ اصولوں پہ چلنے کا وعدہ
ہمیں اس کو ہرگز بھلانا نہیں ہے
 

Rate it:
Views: 2
02 Jan, 2025
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets