Add Poetry

وُه شور ہے کہ یہاں کُچھ سُنائی دیتا نہیں

Poet: رشید حسرتؔ By: رشید حسرتؔ, Quetta

وُه شور ہے کہ یہاں کُچھ سُنائی دیتا نہیں
تلاش جِس کی ہے وه کیوں دِکھائی دیتا نہیں 

سُلگ رہا ہوں میں برسات کی بہاروں میں
یِه میرا ظرف کہ پِھر بھی دُہائی دیتا نہیں

یتِیم پالتی ہے بہن کِس مُشقّت سے
ہے دُکھ کی بات کہ اِمداد بھائی دیتا نہیں

وه در فرار کے مُجھ پر کُھلے تو رکھتا ھے 
وه زُلف قید سے لیکِن رِہائی دیتا نہیں

زمیندار نے دہقاں کی پگ اُچھالی آج
که فصل کاٹتا تو ہے بٹائی دیتا نہیں

میں اپنے نام کی اِس میں لکِیر کھینچ نہ لُوں
وُه میرے ہاتھ میں دستِ حِنائی دیتا نہیں

نہ ہوتی حُسن کی توصِیف گر اُسےؔ مقصُود
تو شاہکارؔ کو اِتنی صفائی دیتا نہیں

کسک جو دِل میں ہے بخشی ہُوئی اُسیؔ کی ہے
مقامِ عِشق تلک جو رسائی دیتا نہیں

رشِیدؔ پیڑ کے ساۓ سے سُکھ کی تھی اُمید
یہ کیا کِہ بیٹا بھی گھر میں کمائی دیتا نہیں۔

Rate it:
Views: 781
15 Jul, 2021
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets