Add Poetry

" پلٹنا "

Poet: پلوشہ نیلم By: پلوشہ نیلم, کراچی

اللّہ سے رکھو ھمیشہ اچھا گمان
وہی تو ہے رحیم و رحمان

اللہ کو رکھو گے یاد تو تم برا کام نہ کرو گے
اسکے زکر کے بغیر نہ صبح و شام کرو گے

ماں کے قدموں میں رکھی اس نے جنت
جنت کرو حاصل کر کے اسکی خدمت

اللّہ نے ہمیں اپنی عبادت کے لئے بنایا
زندگی موت کا سلسلہ اسی نے ہےچلایا

اے ابن آدم تم نے یہ اپنے لیے کیا کیا
اپنے نامہ اعمال میں کیا کیا بھر لیا

دیکھ ابھی وقت ھے معافی کا بھی اصلاح کا بھی
کر لے سچی توبہ اور اپنی اصلاح ابھی

کفن تو تیرا بھی ھے اور نماز جنازہ بھی
ضرور ایک دن تجھکو اپنی قبر میں ہے جانا بھی

سب متنفس کو موت کا مزہ چکھنا ھے
تم کو بھی اس عمل سے گزرنا ھے

اللّہ ہی نے ھمیں پیدا کیا ھے
اور ھمیں اسی کی طرف پلٹنا ھے

Rate it:
Views: 443
05 Jan, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets