Add Poetry

"پکار"

Poet: ام بلال ریاض By: ام بلال, ریاض

کہتے تھے جو کبھی ایک ہو مسلم حرم کی پاسبانی کیلئے
پکار رہی ہے اقصیٰ ان کو اپنی پاسبانی کیلئے

وہ سبق بھول گئے جو آیا تھا انکی رہنمائی کیلئے
گردنیں جھک گئیں کافروں کے آگے انکی غلامی کیلئے

جیتے تھے جو کبھی دین ایمانی کیلئے
بھیک مانگ رہے ہیں وہ کافروں سے اپنی زندگانی کیلئے

بلند کیا تھا جنہوں نےالم رب کی کبریائی کیلئے
اب انکی زندگی کا مقصد ہے اپنی بڑائی کیلئے

نہ بچی ہے اب کوئی بات جو نہ ہو ان میں گمراہی کیلئے
وقت سر پر آگیا ہے اب انکی تباہی کیلئے

رب کیلئے کافی ہیں فرشتے حمدوثنائ کیلئے
یا اللّٰہ کھول دے اس قوم کا سینہ ہدایت و رہنمائی کیلئے

Rate it:
Views: 491
28 Dec, 2017
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets