پیٹ پوجا
Poet: Sarfraz Shahid By: Bakhtiar Nasir, Lahoreکیسے آئے اسے کپاس پسند
ہو جسے ریشمی لباس پسند
جو لگاتا نہیں ہے اسے مکھن
اس کو کرتا نہیں ہے باس پسند
کھو گئ ہے کہیں گرانی میں
تھی ہمیں جو “ مڈل کلاس“ پسند
جن کی خوراک دودھ اور پھل ہو
کیا وہ گھوڑے کریں گے گھاس پسند ؟
اپنا مطلب ہے پیٹ پوجا سے
ڈش تو کوئ نہیں ہے خاص پسند
عمر بھر ہم رہے شکر خورے
عمر بھر وہ رہے “ کھٹاس پسند“
میں تبسم فروش ہوں شاہد
لوگ مجھ کو نہیں اداس پسند
More Funny Poetry






