کرکٹ ورلڈ کپ (2015) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نام۔۔۔
Poet: Tariq Iqbal Haavi By: Tariq Iqbal Haavi, Lahoreجیت ہماری ہے
تیری رگوں میں دوڑتا خون ہے
تجھے جیت کا ہی جنون ہے
تُو ہے پاکستانی نوجواں
تیرا سینہ ہے آتش فشاں
تیرے ہاتھوں میں بس جیت ہے
چاہے دُنیا لے لے امتحاں
اب ہُوا ہے میداں سر گرم
لڑکھڑائے نہ تیرا کوئی قدم
لڑنا ہے تجھے اُس سانس تک
جب تک لہو کی آخری بوند ہے
تیری رگوں میں دوڑتا خون ہے
تجھے جیت کا ہی جنون ہے
More Pakistan Poetry






