Add Poetry

‏ہو آج ایسا کرم کہ آقا

Poet: Mubeen Nisar By: Mubeen Nisar, Islamabad

‏ہو آج ایسا کرم کہ آقا
معطر یہ چار سو ہو جائے
پیام سحر دے جب معوذن
نعت کیلئے مضموں ہو جائے
مستیٴ عشق میں جھوم اٹھوں
جدا بدن سے روح ہو جائے
عشق اپنی معراج کو جا پہنچے
براق، میرا جنوں ہو جائے
ملے وە لطف و کرم کا خزانہ
شفاعت میرا یقیں ہو جائے
‏دیکھے جب خدا میرا دفتر عمل
ہر صفحہ عشق کا بیاں ہو جائے
 

Rate it:
Views: 382
23 Jun, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets